میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیک کا معاملہ، یم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

آڈیو لیک کا معاملہ، یم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی کو 100 فیصد جعلی قرار د ینے سے متعلق ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دوآڈیوں لیک ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ، جس کے سربراہ خالد مقبول صدیقی جبکہ کمیٹی ارکان میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوریٰ اور رضوان بابر شامل ہیں، ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں ، زون ، ٹاؤن اور یوسی سطح پر تنظیم نو کی جائیگی ،ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں