عمران خان نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، وزیر اعظم
ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کررہے ہیں جو انہوں نے آئی ایم ایف، قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔وزراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے اور وہ عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام ، قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا جوآج یہ عدالتوں کے ساتھ کررہا ہے۔اْن کا مزید کا کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔