میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان مقبول رہنماؤں میں سب آگے، زرداری سب سے پیچھے ہیں،گیلپ سروے

عمران خان مقبول رہنماؤں میں سب آگے، زرداری سب سے پیچھے ہیں،گیلپ سروے

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

گیلپ پاکستان نے فروری 2023کے پہلے 20روز میں کئے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے پی ڈی ایم ہے۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔سروے کے مطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی، گیلپ سروے کے مطابق 61فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں،جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے نیچے ہیں ، سروے کے مطابق پنجاب میں عوام کی اکثریت آصف زرداری کوپسند نہیں کرتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں