میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمیشن پاس کیا نہ سندھ حکومت کا ملازم، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے عہدے پر براجمان

کمیشن پاس کیا نہ سندھ حکومت کا ملازم، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے عہدے پر براجمان

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اندہیر نگری چوپٹ راج، نہ کمیشن پاس کیا نہ ہی سندھ حکومت کا ملازم، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کے عہدے پر براجمان، 2010ع میں خود مختار ادارے میں بھرتی ہونے والا 13 سال میں اہم عہدے پر پہنچ گیا، کئی افسران کو کھڈے لائیں لگایا گیا، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو پر کرپشن کی سنگین الزامات، مقرری عدالت میں چیلنج بھی کی جا چکی، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک میں اندہیر نگری چوپٹ راج قائم ہے، نان کمینشڈ اور خود مختار ادارے میں بھرتی ہونے والا ڈاکٹر نذیر کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان ہے، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو 2010 ء میں سابقہ سندھ پولٹری ویکسی نیشن سینٹر کراچی اور موجودہ سندھ اینمیل اینڈ ہیلتھ سائنسز نامی خودمختار ادارے میں بطور ڈائریکٹر گریڈ 18 میں بھرتی ہوا اور وہاں ترقیا?ں حاصل کرتا گریڈ 21 میں پہنچا، حیرت انگیز طور پر ڈاکٹر نذیر کلہوڑو سندھ حکومت کا ملازم ہی نہیں اور نہ ہی سندھ حکومت سے تنخواہ وصول کرتا ہے نہ ہی سینیارٹی لسٹ میں شامل ہے لیکن سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط اور سروسز رولز کو روندتے ہوئے نذیر کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کا اضافی چارج دے دیا، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کو ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر ایک سال سے زیادہ عرصہ گذر گیا جبہ وہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی لائیو اسٹاک ٹیکنیکل ٹیم کے میمبر بھی ہیں، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کو نوازنے کیلئے 20 20 سال سروس کرنے والے کمیشنڈ پاس سینیئر افسران کو کھڈے لائیں لگا دیا گیا جبکہ بیشتر سینیئر افسران پر جھوٹی انکوائریز بٹھا کر انہیں حراسان کیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں، حیرت انگیز طور پر 13 سال کے سروس کے دوران ڈائریکٹر جنرل بننے والے نذیر کلہوڑو مختلف پراجیکٹس کے کرتا دہراتا بھی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے لائیو اسٹاک میں چند افراد پر مشتمل سسٹم بنا دیا جس کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا جبکہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جام کاشف سھتو کو ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کا فرنٹ مین گردانتا جاتا ہے اور ٹینڈرز سمیت ٹھیکوں کے تمام معاملات جام کاشف سھتو دیکھتا ہے جس کیلئے جعلی کمپنیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی مقرری کو عدالت میں چئل?نج کرنے والے گریڈ 18 کے افسر کو بدترین انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ایک سے تنخواہ بند کرکے مختلف پر تبادلے کئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی زیرسرپرستی منظم مافیا نے پورے محکمے کو یرغمال بنا لیا ہے اور سیکریٹری بھی اس کے آگے بے بس ہے، واضع رہے کہ نذیر کلہوڑو پر کرپشن کے سنگین الزامات میں اینٹی کرپشن نے تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہے، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی مقرری ٹینڈرز ٹھیکوں و چین پر مشتمل انکشاف اگلی اشاعت میں شایع کئے جائینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں