میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کا متبادل تلاش کر رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کا متبادل تلاش کر رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں، تحریک انصاف ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی حالت بہت خراب ہے، یہاں کے لوگوں کو زار قطار روتے اور چہرے پر بے بسی دیکھی، وہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے تھک چکے ہیں، اور سندھ کے عوام چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں معقول متبادل ہو، تحریک انصاف ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے، ہمارے جو سندھ کے اتحادی ہیں ان کے تعاون کے شکر گزار ہیں، انہوں نے جومطالبات کیے ان پر سنجیدگی سے غور کیا اور حل کرنے کی کوشش کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دل کو بہلانے کے لیے عدم اعتماد کا خیال اچھا ہے، کیا وجہ ہے کہ ذہنی مطابقت نہ رکھنے والے آج اکھٹے ہوگئے، ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا علم نہیں، اور اگر وہ دوبارہ اسی جماعت میں گئے ہیں تو ان کا حق ہے، وہ اچھے آدمی ہیں اور ان کے جانے کا دکھ ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہتری کی کوشش کی، میڈیا پر قدغن لگانا ممکن نہیں، میڈیا کا اپنا کردار ہے جسے جاری رہنا چاپیے، ہمیں باہمی مشاورت سے حدود و قیود طے کرنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں