میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر سیاسی جوڑ توڑ شروع

فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر سیاسی جوڑ توڑ شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کی جانب سے خالی کی جانے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249بلدیہ ٹائون کی نشست پرسیاسی جوڑتوڑشروع ہوگیا ہے اورمسلم لیگ ن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے ۔مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاہے اور مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ھونگے ۔این اے 249 پر 2018کے عام انتخابات میں سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف اور فیصل ووڈا مد مقابل تھے ۔سابق وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے شہباز شریف کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اوردوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے کے بعد فیصل ووڈا نے حلقہ این اے 249 کی نشست سے استعفی دے دیا اورفیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکے طورپر سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اوروہ سندھ سے جنرل نشست پرسینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں