میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے بھی جماعت الدعوہ کے مدارس تحویل میں لے لیے

سندھ حکومت نے بھی جماعت الدعوہ کے مدارس تحویل میں لے لیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

مشیر اطلاعات مرتضی وہاب کا جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دئیے جانے کے معاملے پر کہنا ہے کہ دونوں تنظیموں کے تحت چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت دونوں تنظیموں کے تحت چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ اب یہ ادارے سندھ حکومت کے زیر نگرانی چلائے جائیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری دنیا کے تمام ممالک پر عائد ہوتی ہے اور اسی طرح پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ عوام سے بھی اس ضمن میں تعاون کی درخواست ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی اس میں رکاوٹ بنے گا اسے قانون کے تحت حراست میں لیا جائے گا۔ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اداروں کو چلانے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ کمیٹی میں محکمہ تعلیم، صحت، اوقاف اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر ممبر ہوں گے۔ کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں ان اداروں کی تمام فنڈنگ اب سندھ حکومت کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں