میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک، وڈیو سوشل میڈیا پروائرل

روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک، وڈیو سوشل میڈیا پروائرل

منتظم
منگل, ۷ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں چند روز پہلے برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن اس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ یورپی ملک جارجیا سے ملحق روس کے نیم خودمختارسیاحتی علاقے کبارڈینو بلقاریہ میں واقع پہاڑی سیاحتی مرکز پر چند روز قبل اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی تھی جب اچانک ایک برفانی تودہ اسکیئنگ مقام پرآ گرا، برفانی تودے کی زد میں آکر7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کے دوران اتفاقی طور پر بنائی گئی ایک وڈیو نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے، وڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک برفانی تودا گرا اور اس کی وجہ سے آناً فاناً فضا نے برف کی دبیز چادر اوڑھ لی، برفانی تودے نے ایک بڑے رقبے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں