میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 167 ٹن سونا خریدا

سال 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 167 ٹن سونا خریدا

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

گزشتہ برس 2024 میں سعودیوں کا پہلا نمبر رہا جنھوں نے 50.3 ٹن سونا خریدا،رپورٹ

ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 166.8 ٹن سونا خریدا جب کہ سال 2023 میں یہ حجم 180.1 ٹن رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ برس مصریوں کی جانب سے سونے کی خریداری کا حجم تقریبا 12% کم ہو کر 50.1 ٹن ہو گیا۔ سال 2023 میں 57 ٹن سونے کی خریداری کے ساتھ مصریوں کا پہلا نمبر تھا جو گزشتہ سال کے اختتام پر دوسری پوزیشن میں تبدیل ہو گیا۔

گذشتہ برس 2024میں سعودیوں کا پہلا نمبر رہا جنھوں نے 50.3 ٹن سونا خریدا تاہم یہ 2023 کے مقابلے میں تقریبا 4% کم رہا جب سونے کی خریداری کا مجموعی حجم 52.3 ٹن تھا۔ گزشتہ برس سونے کی خریداری میں اماراتیوں کا تیسرا نمبر رہا جنھوں نے 48 ٹن سونا خریدا۔ یہ حجم 2023 کے مقابلے میں 6% کم رہا جب خریداری کا مجموعی حجم 51.2 ٹن تھا۔ گذشتہ برس سونے کی خریداری میں کویتیوں کا چوتھا نمبر رہا جنھوں نے 18.4 ٹن سونا خریدا۔ تاہم یہ حجم 2023 کے مقابلے میں تقریبا 6% کم رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں