سندھ کے 13اضلاع میں کشیدگی کے خدشات، وارننگ جاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
الیکشن دو ہزار چوبیس میں ووٹنگ کے دوران سندھ کے 13اضلاع میں کشیدگی کے خدشات ہیں ۔ کراچی میں پی پی ۔ ایم کیوایم ۔ اے این پی اور ن لیگ میں تصادم کا خطرہ ہے ۔ وفاقی وزیر کمیونیکیشن کی زیرصدارت اجلاس کے نکات جاری کردئیے گئے جن کے مطابق خیرپور۔ سانگھڑ ۔ بینظیرآباد اور میرپورخاص میں پی پی اور جی ڈی اے کے کارکنوں میں لڑائی کا امکان ہے اس حوالے سے پولیس اور انتطامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔