میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی نعروں کی کوئی حقیقت نہیں،یہ پورے نہیں ہونگے، شبرزیدی

انتخابی نعروں کی کوئی حقیقت نہیں،یہ پورے نہیں ہونگے، شبرزیدی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہیکہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔ شبر زیدی نے کہا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں