میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ مبینہ ٹاؤن، چرایا گیا دستی بم پھٹنے سے ملزم فاروق ، بچے سمیت جاں بحق

تھانہ مبینہ ٹاؤن، چرایا گیا دستی بم پھٹنے سے ملزم فاروق ، بچے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(کرائم رپورٹر / سجاد کھوکھر)کراچی کے انتخابی عملے میں دہشت گردی کی واردات حادثاتی طور پر ناکام ہوگئی ، تھانہ مبینہ ٹاؤن سے چرائے گئے دستی بم پھٹنے سے بچے سمیت ملزم جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمن کا بیٹا فاروق تھانے سے دستی بم چوری کرکے لے جارہا تھا ، راستے میں بم پھٹنے سے ملزم فاروق اور راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت ایک بچہ زخمی ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم فاروق اپنے والد کی تعیناتی کے بعد سے تھانے میں اکثروبیشتر موجود رہتا تھا ،گذشتہ روز تھانے پہنچ کر اس نے کیس پراپرٹی کے طور پر جمع دستی بم چرایا ، جو اس کی ناتجربہ کاری کے سبب راستے میں ہی پھٹ گیا تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ کراچی میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابی عمل میں دہشت گردی کے لیے دستی بم کو استعمال کیا جاسکتا تھا کیونکہ ہلاک ملزم فاروق اگر تجربہ کار ہوتا تو دستی بم دھماکہ راستے میں نہیں ہوتا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دستی بم کی قیمت کم وبیش ایک لاکھ روپے ہے ، جس کے خریدار باآسانی دستیاب ہیں ، اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دستی بم8 فروری کو تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا ، پولیس نے اس حوالے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، پہلے مرحلے میں ہلاک ملزم فاروق کے والد سب انسپکٹر عبدالرحمن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں