میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200سرکاری ملازمین غائب

الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200سرکاری ملازمین غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200سرکاری ملازمین غائب ہوگئے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے، ڈی آر او کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والوں میں پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران سمیت دیگرشامل ہیں۔فیاض راہوجو نے بتایا کہ دادو میں ڈیوٹی سے غائب ہونے والے 200 سرکاری ملازمین کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ابتدائی طور پر 10ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر غائب ملازمین کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ڈی آراو فیاض راہوجو کا کہنا تھا کہ غائب سرکاری ملازمین کی جگہ متبادل الیکشن عملے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں