سندھ میں انتخاب کی آزادی پنجاب سے بہتر ہے، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں انتخاب کی آزادی پنجاب سے بہتر ہے اور یہاں کے لوگ خوف سے بھی آزاد ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حفیظ پاشا کی کتاب پاکستان میں انسانی تحفظ کے چند اوراق کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقی معنوں میں افسوس ناک ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزرائے اعظم کے امیدواران مناظرے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ایک افسانوی بات کہ پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ہے کی اصلاح ضروری ہے کیونکہ حفیظ پاشا کی کتاب پاکستان میں انسانی تحفظ میں لکھا ہے کہ سندھ کی انتظامی کارکردگی پنجاب سے بہتر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کتاب کے حوالے سے کہا کہ سندھ نہ صرف حکومت میں بلکہ کسی بھی انتخابی آزادی میں پنجاب سے بہتر ہے، سندھ کے لوگ پنجاب کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خوف اور ڈر سے آزاد اور اہل سندھ پنجاب کے مقابلے میں آمدنی کے اعتبار و انسانی تحفظ میں بھی آگے ہیں۔