میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع جنوبی، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ، محصولات چوری میں ملوث مافیا آزاد

ضلع جنوبی، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ، محصولات چوری میں ملوث مافیا آزاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سے بلڈر مافیا سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچارہی ہے ، ضلع جنوبی میں خلاف ضابطہ غیر قانونی عمارتوں کے قیام کا سلسلہ سسٹم مافیا کی سرپرستی میں جاری ہے ، گارڈن کے علاقے میں پلاٹ نمبر 2/51 اور پلاٹ نمبر9 پر خلاف ضابطہ ناقص میٹریل سے کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،جنہیں سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر غلام رسول کی سرپرستی حاصل ہے ،ذرائع کے مطابق ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کا ناتو تعمیری معیار ہے اور ناہی انہیں نقشے کے مطابق تعمیر کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ایک جانب سرکاری خزانے کو محصولات کا نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ، جنہیں حکام جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں