میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، غیرقانونی ناقص تعمیر 3 جانیں نگل گئی ،ملوث افسران آزاد

سندھ بلڈنگ، غیرقانونی ناقص تعمیر 3 جانیں نگل گئی ،ملوث افسران آزاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے وحدت کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ، ایک بچی کی حالت نازک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جی او آر کے حدود میں پولی ٹیکنیکل کالج کے سامنے واقع گھر کی چھت گر گئی ، جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے17 سالہ شیز سومرو ، 10 سالہ کیف اور8 سالہ حماد سومرو جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے پہنچ کر ملبے میں دبی نعشیں نکالیں جبکہ ایک معصوم بچی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، تھانہ جی او آر کے ایس ایچ او اعجاز لاکھو کے مطابق مکان مالک نے دوسری منزل بنانے کیلئے چھت پر ریتی سمیت دیگر سامان رکھا ہوا تھا ، چھت پہلے سے ہی کمزور تھی ، بارشوں کے دوران دباؤ بڑھنے کے باعث چھت گر گئی ، مکان مالک اور جاں بحق بچوں کا والد کا نام قاسم سومرو ہے ، حیدرآباد شہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے مجرمانہ غفلت کے باعث حادثے میں ہلاکتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ، کچے و کمزور مکانات کے اوپر دوسری تیسری منزل بنانے کے باعث حادثے پیش آنے لگے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام ہے اور لوگ ایس بی سی اے کے اجازت ناموں کے بغیر تین تین منزلہ تعمیرات جارے رکھے ہوئے ہیں، لطیف آباد اور وحدت کالونی والے علاقوں میں کمزور مکانات پر منزلیں بنا کر کرائے پر دینے کا رجحان عام ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے بڑے حادثات کے قوی امکانات ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں