میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد، ایوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد، ایوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینیٹ میں حکومت کی جانب سے مخالفت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ملکی معاشی صورتحال ، مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بارے تحریک التواء مسترد کر دی گئی تحریک کے مسترد ہونے پر اپوزیشن اور مختلف مذاہب کے نمائندوں کی بلائی گئی کانفرنس میں وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کے نامناسب رویے اور مذاہب کی مبینہ تذلیل پر اقلیتی سینیٹرز نے واک آئوٹ کیا ۔ منگل کو اجلاس کے دور ان ملکی معاشی صورتحال،مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی قیمت بارے تحریک التواء پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے پیش کی اور کہاکہ ایک طرف قیمض بیچ کر آٹا خریدنے کا کہا،غریب آج نہ صرف ننگاہو گیا بلکہ بے مکان بھی ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ 1971کے بعد سے ایسی ابتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایک دن میں پیسہ 31 روپے ڈیویلیو نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ جب غریب کا ہاتھ ہوگا اور ہم لوگوں کے گریبان ہونگے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہاکہ پہلے 26 جنوری کو اس پر توجہ دلائو نوٹس بھی آ چکا ہے،میں اس کی مخالفت کروں گا،بلا جواز ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اس پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ رولز اور کتابوں کے پیچھے مت چھپیں،آئے روز مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،چار ماہ کی قیمتیں اور آج کی قیمتیں دیکھیں۔تحریک پر بحث کرانے سے متعلق ایوان میں ووٹنگ کرائی گئی ،تحریک کے حق میں 19 اور مخالفت میں 25ووٹ پڑے جس کے باعث ایوان نے تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی۔تحریک مسترد ہونے پر اپوزیشن سینیٹ سے واک آئوٹ گئی ۔ اجلاس کے دور ان توجہ دلائو نوٹس پر سینیٹر دنیش کمارنے کہاکہ این 25 خونی نہیں دہشتگرد شاہراہ ہے،بلوچستان میں دہشتگردی سے اتنے لوگ ہلاک نہیں ہوئے جتنے اس شاہراہ پر حادثات سے ہوئے ہیں۔دنیش کمار نے کہاکہ ہماری بات سننے کیلئے وزیر مواصلات نے ایوان میں آنے تک گوارا نہیں کیا،اس شاہراہ کی ڈیوائلائزیشن کا کام افتتاح سے آگے نہیں بڑھا۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھایا گیا مگر بلوچستان کیلئے ایک شاہراہ تک نہیں بنایاگیا۔دنیش کمار نے کہاکہ 95فیصد ڈارئیور اس شاہراہ پر چرس پی کر گاڑی چلاتے ہیں مگر روکنے والا کوئی نہیں۔دنیش کمار نے کہاکہ بیلا میں 41 لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں دیکھیں،اس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو وتا ہے۔دنیش کمار نے کہاکہ سینیٹر مشاہد حسین آپ اس شاہراہ کیلئے علم بغاوت بلند کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں