میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر

جرات ڈیسک
منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ایک بار پھر موخر کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 9 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس ہونا تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی موخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں