میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر پارکس کورنگی، وقاص سومرو کا غیرقانونی راج اور گورکھ دھندہ جاری

ڈائریکٹر پارکس کورنگی، وقاص سومرو کا غیرقانونی راج اور گورکھ دھندہ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ شرقی وسطی کو تاراج کرنے کے بعد نشانہ بلدیہ کورنگی کی تینوں بلدیات میں لوٹ مار و کرپشن کا بے تاج بادشاہ و بازیگر وقاص سومرو اپنے اہداف و مشن پر تاحال کمر بستہ ڈائریکٹر پارکس ڈسٹرکٹ کورنگی وقاص سومرو نے ضلع بھر کے تمام پارکس تباہ کردیے، جبکہ موصوف نے حال ہی میں سرکاری و قومی خزانے میں بڑی نقب زنی کا بڑا گیم تیار کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ کی تین جعلی بوگس فائلیں تیار ہیں لگ بھگ ڈیڑھ کروڑٹھکانے لگانے کا منصوبہ تاحال پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا، وجہ سندھ حکومت کا آڑے آنا ہے کیونکہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر شریف خان کے پاس چیک پاس کرنے کے اختیارات نہیں،ماسوائے تنخواہوں کی مد میں صرف چیک پر دستخط کئے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو کے بارے میں ذرائع نے مزید انکشافکیا کہ مبینہ طور پر موصوف 20 لاکھ کی کوٹیشن پر 2 لاکھ کا کام کرتے ہیں باقی بطور نذرانہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کی حدود میں واقع پارکس پر وقاص سومرو کا غیرقانونی راج اور گورکھ دھندہ جاری ہے ہاتھ کی صفائی ہیر پھیر اور جعلی بوگس بلنگ بادشاہ و بازیگر کا خاصہ ہے کہ اچھی حالت میں موجود پارکس کو جن میں قابل ذکر قائد پارک سکندر صنم پارک جو کہ سابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شہر یار گل کی موجودگی میں مکمل ہوچکا تھا، اس کی دوبارہ جعلی کوٹیشن جاری کرتے ہوئے جیبیں بھریں گئیں۔ کورنگی نمبر 5 گرین بیلٹ شہر یار گل کے دور میں مکمل کر لی گئی تھی اس کا دوبارہ افتتاح کروادیا گیا۔ ہاتھ کی صفائی کے بادشاہ و بازی گر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہر نئے آنے والے ایڈمنسٹریٹر یا بالا افسر کو شیشے میں اتارنا انکا پرانا ہتھکنڈہ ہے، موصوف نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق نام چین میونسپل کمشنراختر شیخ کی زیر نگرانی محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں بطور فرنٹ مین کھلاڑی کرپشن و بدعنوانی و بددیانتی کی ایسی ہوشرباء تاریخ رقم کی کہ جس کے چرچے آج بھی زبان زد عام ہیں موصوف کا پرتعیش لائف اسٹائل طرز زندگی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں آنے سے قبل اور آنے کے بعد کی مکمل چھان بین کی جائے تو انکی پرتعیش زندگی اثاثہ جات بینک اکاؤنٹس/ بیلینس جائیداد کی تمام تفصیل منظر عام پر لائی جاسکتی ہے۔ آج کل موصوف نئے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی کے دائیں بائیں نظر آتے ہیں۔ وقاص سومرو نے موجودہ ایڈمنسٹریٹر کو شیشے میں اتار لیا ہے اور انھیں گمراہ کرنے کے ساتھ اپنے دھندے جاری رکھنے کیلے کمر کس لی ہے۔ ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف نے ڈائریکٹر پارکس کی حیثیت میں لانڈھی کورنگی کے پارکس کے نام پر لوٹ مار کا وہ بازار گرم کیا کہ جس کی اگر تحقیقات کی جائیں تو ہوشرباء انکشافات متوقع ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ایڈمنسٹریٹر کراچی کمشنر کراچی سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں