میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم ،اے این پی کا کراچی کے حقوق کیلئے ساتھ چلنے کا اعلان

ایم کیو ایم ،اے این پی کا کراچی کے حقوق کیلئے ساتھ چلنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیو ایم کا وفد اے این پی قیادت سے ملاقات کے لیے چار سدہ پہنچ گیا ،میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے استقبال کیا
اے این پی سے قریبی سیاسی تعلقات چاہتے ہیں(عامر خان) اے این پی، ایم کیو ایم کے ساتھ تعاون کرے گی، افتخار حسین کی یقین دہانی
کراچی / چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کا وفد اے این پی قیادت سے ملاقات کے لیے چار سدہ پہنچ گیا جہاں متحدہ اور اے این پی نے کراچی کے امن اور بلدیاتی حقوق کے معاملے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ولی باغ چارسدہ آمد ہوئی ہے۔ وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، سابق مئیر کراچی وسیم اختر اور ممبر رابطہ کمیٹی افتخار شامل ہیں۔سیکریٹری جنرل اے این پی میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر رہنماؤں نے وفد کا استقبال کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ اے این پی سے قریبی سیاسی تعلقات چاہتے ہیں، ایم کیو ایم سابقہ تلخیوں کو بھلا کر اے این پی کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے، سیاسی اختلافات اور نظریات اپنی جگہ مگر کراچی کے امن اور حق کے لیے اے این پی کا تعاون بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری میں یہ واضح ہے کہ صوبائی حکومتیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گی مگر سندھ حکومت عوامی خواہشات کے برعکس بلدیاتی نظام لانے پر تلی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں