میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ترقی پسند پارٹی کا پیپلزپارٹی مخالف محاذ بنانے کا اعلان

سندھ ترقی پسند پارٹی کا پیپلزپارٹی مخالف محاذ بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ترقی پسند پارٹی نے پیپلزپارٹی مخالف پارلیمانی محاذ بنانے کا اعلان کردیا، تمام پارٹیوں سے ملاقات کرکے امیدوار کھڑے کئے جائینگے، ڈاکٹر قادر مگسی، پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، ذمہ داری دی گئی ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف محاذ کھڑا کیا جائے، چئیرمین ایس ٹی پی کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی نے سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف پارلیمانی محاذ بنانے کا اعلان کردیا ہے، ترقی پسند ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی مخالف پارلیمانی محاذ بنا کر انتخابات میں امیدوار کھڑے کئے جائینگے، ڈاکٹر قاد رمگسی نے کہا ہے کہ پاکستان 70سال کا سیاسی سفر طے کرنے کے بعد تجربات سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں ہے۔ کبھی سیاستدانوں کوجیلوں میں پھانسی دی جاتی ہے، کبھی چوراہوں پر گولی ماری جاتی ہے، حکمران آتے جاتے ہیں کسی کو زبردستی اتارا جاتا ہے،کسی کو جیل میں پھانسی دی جاتی ہے،۔انہوں نے کہاکہ تعصبی رویئے کی وجہ سے سندھ میں بڑا نقصان ہوا ہے لیکن آج کے دور میں سب سے زیادہ سندھ کو پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، پیپلزپارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے سندھ کے لوگوں نے اپنا خون دیا ہے، انہوں نے اپنے بچوں کو قربان کئے، سندھ کے نوجوانوں نے پیٹھ پر کوڑے کھائے اور سینے پر گولیاں کھائیں، انہوں نے پیپلزپارٹی کی سیاست کا تحفظ کیا ہے لیکن پیپلزپارٹی سندھیوں کے زخموں پر نمک چھڑک کررہی ہے، پیپلزپارٹی کی موجودگی میں سندھ کے دائمی حقوق خطرے میں ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر افغانیوں کو کراچی بلایا جہاں انہوں نے 2 ہزار روپے دے کر شناختی کارڈ بنوائے اور وہ کراچی کے شہری بن کر لوکل کونسل کے ممبر بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی باجوڑ، وانا سے لے کر کابل اور قندھار تک افغانستان کی سہولت بنی ہوئی ہے۔ تاکہ قومی تحریک اپنی موت آپ مر جائے اور سندھ کو احمد شاہ ابدالی دور کی طرف دکھیلا جارہا ہے اس لئے پیپلزپارٹی مکمل طورپر سندھ پر حکمرانی کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ میں جان بوجھ کر کھاد کا بحران پیدا کیا گیا ہے، اگر حکومت چاہئے تو دو پولیس اہلکاروں کو بیٹھاکر کونے کونے میں کھاد تک پہنچا سکتی ہے۔ یہ سب کمیشن خور ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے سیاسی تماشہ کررہے ہیں۔ وہ سندھیوں کو بھوک و افلاس میں مبتلا کرکے وفاق اور اسٹیشبلمنٹ سے اپنی چوتھی مرتبہ اقتدار کا پروانہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری اسلام آباد میں جو کچھ کررہے ہیں اس کا مقصد 2023ئ￿ میں آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر سندھ کی لیز دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سندھ میں ایک نیا محاذ شروع کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں