میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے ،فردوس عاشق

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے ،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا مینیو کارڈ بھی قوم کو بتایاجائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے اور ابھی تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، ان کی میڈیکل رپورٹس نے بھی قطری خط کادرجہ حاصل کرلیا ہے ، کہتے ہیں جب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوتے میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے ۔انہوں نے کہا کہ شریفوں نے قواعدوضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، اب میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا مینیو کارڈ بھی قوم کو بتایا جائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے ، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ، عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟ ، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں