میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور

ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سروسز سے متعلق اہم شعبے کو نظر انداز کر دیا، ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہازوں کو راستہ بتانے اور سنگین حادثات سے بچا نے والے ائیر ٹریفک کنٹرولرز خود بد حالی کا شکار ہیں، ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر بیٹھ کر اپنے فرائض انجام دینے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو دفاتروں میں بنیادی سہولت کے علاوہ چپڑاسی (آفس بوائے ) بھی فراہم نہیں کیا گیا، بین الاقوامی قوانین کے مطا بق ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ڈیوٹی کے دوران 2 گھنٹے کا ریسٹ اور سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ادھر گلڈ کی جانب سے حکام کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ موجودہ صورت حال سے ایئر ٹریفک کنٹرولز میں بے چینی پائی جاتی ہے ، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت متاثر ہو رہی ہے ، اور اس سے پاکستان کی فضائی حدود میں فلائٹ سیفٹی مسائل جنم لے رہے ہیں۔اے ٹی سی کے صدر نے کہا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر اس سلسلے میں وفاقی محتسب کو خط ارسال کر چکی ہے ۔پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ائیر ٹریفک کنٹرولر کا کردار انتہا ئی اہم ہوتا ہے ، فضاؤں میں کچھ دوری اور بلندی پر اڑنے والے جہازوں کو فضائی روٹ پر متحرک رکھنا مہارت کا کام ہے ، جہازوں کی آمد و رفت بالخصوص ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران فضائی حدود کا خیال رکھنا ایک کنٹرولر کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں