میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانگ وے کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم ختم

رانگ وے کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم ختم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں رانگ وے کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم ختم ہوگئی، ہزاروں افراد کا چالان کیا گیا، جبکہ اب خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا سلسلہ ختم ہوگیا۔کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی ہوئی، گرفتاریاں بھی کی گئیں ،بڑے پیمانے پر شہریوں کی ایف آئی آر درج کرنے پر مخالفت کا سامنا رہا، انتظامیہ اور پولیس پر تنقید ہوئی۔عوام کا کسی بھی صورت قابو میں آنے سے انکار، موٹرسائیکلیں ہوں یا کار اور بسیں، رانگ وے چلنا سب نے اپنا حق سمجھ لیا، عوام کا کہنا تھا کہ صرف کراچی والوں کوہی مجرم بنایا جارہاہے ۔ دوسری جانب اس مہم کے خلاف سندھ حکومت کا کہنا تھاکہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے لیکن مقدمات درج کرنے سے پولیس کو روک دیاگیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں اس عمل سے بہتری آئی ہے لیکن اب بھی بیشتر شہری خلاف ورزی کررہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنا درست ہے لیکن ایف آئی آر کا فیصلہ غلط تھا، اس مہم میں سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاک اپ کیا گیا جن کی عدلیہ سے ضمانت ہوئی۔نوجوانوں نے کہا کہ پولیس کے نظام میں بھی بہتری کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں