میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،عسکری قیادت

کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،عسکری قیادت

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 229 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ہوئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس میںملک کی اندرونی سیکورٹی اورسرحدوں کی صورتحال نیز بھارتی لیڈر شپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات اور علاقائی امن کا جائزہ لیا گیا۔عسکری قیادت نے کہاکہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ افواج پاکستان ہر قیمت پر کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو بھارتی ظلم و ستم کا بہادری سے سامنا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم و حوصلہ کو سراہا اور کہاکہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیںدبا سکتی۔ حق خودارادیت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے تحت حاصل ہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے جاری آپریشنردالفساد کا بھی جائزہ لیا اور کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج امن کی علامت ہیںاور مادر وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اورپاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کوناکام بنایا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں