میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سندھ گورنمنٹ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے الاٹیزکی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کا نوٹس لے لیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے عدالت کے باہر موجود مظاہرین سے درخواستیں طلب کرنے کا کہا جس کے بعد سپریم کورٹ کے سکیورٹی عملے نے مظاہرین سے درخواستیں وصول کرلیں۔ مظاہرین کی درخواستیں سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل میں بھیجی جائیں گی۔احتجاج میں شامل متاثرین کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ کوآپریٹو سوسائٹی 1970 میں بنی تھی اور ابھی تک ہمیں پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں