رمشا وسان قتل کیس کے مرکزی ملزم نے سرنڈر کر دیا
شیئر کریں
رمشا وسان قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی مداخلت کے باعث ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی اور نجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے باعث رات 2 بجے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے قتل میں ملوث ملزم امتیاز وسان کو گرفتار کیا تھا جس کا رابطہ مبینہ طور پر ذوالفقار وسان سے تھا۔یاد رہے کہ خیرپور کے علاقہ گنب میں 13 سالہ رمشا کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا جس میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس میں اب تک چار میں سے تین ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مذکورہ کیس سے متعلق ایس ایس پی خیرپور خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ قاتلوں کو ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات نا قابل برداشت ہیں، کیس کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے ۔