رائٹ بنک آؤٹ فال ڈرین میں اربوں روپے کرپشن، نیب تحقیقات
ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
رائٹ بنک آؤٹ فال ڈرین میں اربوں روپے کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردی نیب کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر آر بی او ڈی کو خط لکھ کر منصوبہ کی تفصیلات طلب کرلیں177دن گزر گئے ،نیب کے پاس کوئی افسر پیش نہیں ہوا اور نہ ہی ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے ۔نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی، 8جنوری کو افسران ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی ون، نظر ثانی شدہ پی سی ون، پی سی ون کی انتظامی منظوری کی کاپیاں فراہم کی جائیں، ٹھیکہ اور ٹھیکہ کی ایویلیوایشن رپورٹ، فنانشل ایویلیوایشن رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات دیئے جائیں۔ ٹھیکیداروں کی تجاویز، سیپرا قوانین پر عملدرآمد کی رپورٹ دی جائے ،خط میں کہا گیا ہے کہ نقشے ، پروفارما کے تحت ادائیگیوں کی مکمل تفصیلات، 2014ء سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات دی جائے۔