
طلبہ کی شکایات غلط یا صحیح،انٹرنتائج میں بے ضابطگیاں، انکوائری کمیٹی قائم
ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج پرطلبہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے سینئر پروفیسرزپر مشتمل بارہ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی انکوائری کمیٹی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز سمیت تمام مضامین کے ہیڈ ایگزامنرز کو شامل کیا گیا ہے ۔ انکوائری کمیٹی اسکروٹنی کیلئے جمع کروائے گئے پرچوں کی جانچ پڑتال کر کے طلباء کی شکایات درست یا غلط ہونے کا فیصلہ کرے گی ۔کمیٹی اس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے درج بالا گروپس کے امتحانی پرچوں میں سوالات کے عام فہم ہونے کا بھی جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تمام کیسوں کا انفرادی طورپر جائزہ لینے کے بعد اکیس دن میں اپنی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین انٹربورڈ کراچی کو پیش کرے گی۔