میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں شفافیت آئیگی، چیف جسٹس

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں شفافیت آئیگی، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، براہ راست سماعت سے عام شہری بھی انصاف ہوتا دیکھے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بنا تو پتہ چلا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا چیئرمین بھی ہوں، بورڈ کے اراکین میں تمام اہم شخصیات شامل ہیں، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مضبوط بورڈ کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں مختلف مراحل کے تحت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنی تعیناتی کے بعد اکیڈمی میں بنیادی تبدیلیاں کیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے عدالتی عملے کو پہلے کبھی اہمیت نہیں دی، یہ پہلی بار ہے کہ ہم کورٹ سٹاف کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دینگے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں، اکیڈمی میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی مختلف علاقوں، صوبوں سے آئے ججز کو اکٹھا کرنے کا ذریعہ ہے، ججز اکیڈمی آ کر اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتے ہیں، درخواست گزاروں کا پہلا واسطہ سول ججز سے پڑتا ہے، سول ججز تربیت یافتہ ہونگے تو اعلیٰ عدلیہ پر کیسز کا دباؤ کم ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں