الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع
شیئر کریں
الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور شدہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان میں قرارداد پیش کرتا ہوں اور اس قرارداد کے ذریعے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کا انعقاد دستوری تقاضا ہے۔مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دستور کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ وقت پر کرائے۔سینیٹر مشتاق احمد کا قرارداد میں کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اور الیکشن کمیشن نے بھی تاریخ مقرر کر دی ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التواکی جو قرارداد پاس ہوئی، وہ غیردستوری اور غیرجمہوری ہے۔