میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا وسط جنوری سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

ن لیگ کا وسط جنوری سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ ن جنوری کے وسط سے انتخابی میدان میں اترے گی،نواز شریف، شہباز شریف سمیت مرکزی قائدین انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے۔۔ٹکٹوں کی تقسیم اور منشور کے اعلان کے بعد عوامی اجتماعات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کیا تو پہلا جلسہ قصور میں ہوگا اور اگر خیبر پختونخوا انتخابی مہم کا نکتہ آغاز ٹھہرا تو مانسہرہ میں پہلا جلسہ ہو گا نوازشریف کا ایک درجن سے زائد انتخابی جلسوں سے خطابات کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے مختلف ادوار کے کامیاب منصوبوں کو بنیادی موضوع بنائیں گے،اپنے اور اپنے خاندان کیخلاف ہونے والی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر بھی لب کشائی کرینگے،نواز شریف پارٹی منشور کے مطابق آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کرینگے،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے 20 روز تک مسلسل جاری رہیں گے،نواز شریف اور شہباز شریف 6 فروری کو انتخابی مہم کے آخری دن اپنے اپنے انتخابی جلسوں سے خطابات کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں