میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے سوا کسی کی بات کو عمران خان کا بیانیہ نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر

میرے سوا کسی کی بات کو عمران خان کا بیانیہ نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں انتخابات کے التوا کے لیے منظور ہونے والی قراداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی اور ٹکٹوں کا سلسلہ پیر کو مکمل ہو جائے گا اور اسی روز شام کو اعلان کردیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر صورت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، سینٹ کی قراداد کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے، امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے۔انتخابی اتحاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک جماعت سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، فی الحال کسی جماعت سے اتحاد نہیں، اگر ایک ادھ سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی تووہ ہمارے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بانی چیئرمین اس وقت جیل میں ہیں انھوں نے جا کر مضمون شائع نہیں کروایا، پی ٹی آئی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔دریں اثنا انہوں شعیب شاہین اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی اور کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ایسا بیان دیا ہے کہ ان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتماد نہیں ہے، آج عمران خان سے میری ملاقات ہوئی ہے جس میں شعیب شاہین اور عمیر نیازی بھی میرے ساتھ موجود تھے،عمران خان نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا وہ عدلیہ اور چیف جسٹس پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں