میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی نا اہلی و پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

عمران خان کی نا اہلی و پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو نا اہل قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹرائل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں الیکشن کمشن, سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا 6 دسمبر کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے درخواست کی واپسی درخواست گزار کا حق ہے، اس کی بنیاد پر سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کا متعلقہ فیصلہ معطل کرے، فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں