میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرنس ہیری  نے اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا، سابق برطانوی فوجی افسر

پرنس ہیری نے اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا، سابق برطانوی فوجی افسر

جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی شہزادہ ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے تبصرے پر سابق برطانوی کمانڈر رچرڈ کیمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس ہیری نے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا تبصرہ کرکے اپنی ساکھ خراب کی ہے۔ کرنل (ر) رچرڈکیمپ نے مزید کہا کہ پرنس ہیری نے طالبان سے متعلق تبصرہ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔ پرنس ہیری نے طالبان کی ہلاکتوں کو شطرنج کے مہرے اڑانے سے تشبیہ دی تھی۔ پرنس ہیری نے اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔ لندن سے رچرڈ کیمپ نے مزید کہا کہ پرنس ہیری کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اُکسا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پرنس ہیری نے افغانستان میں بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ خدمات کا اپنی یادداشت میں ذکر کیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر متعلقہ آپریشن میں ہلاکتوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 طالبان کی ہلاکت پر وزیراعظم رشی سونک نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ اپنی مسلح افواج کا بے حد شکرگزار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں