ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب
جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارک باد دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15 ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔