میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطی ختم، بینک اکاؤنٹس بحال

اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطی ختم، بینک اکاؤنٹس بحال

جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے، پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے۔ احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثے ضبط کرنے کا 2017 کا حکم واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا، اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کیے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں