میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم اور پی ایس پی میں اتحاد کا سلسلہ تیز

ایم کیوایم اور پی ایس پی میں اتحاد کا سلسلہ تیز

ویب ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انضمام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پی ایس پی قیادت کی گزشتہ رات گورنر سندھ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صوبے بالخصوص شہر کی ترقی، استحکام، بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو اپنی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے بھی ملوایا۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کے دوران پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو خالد مقبول سے ہونے والی ملاقات پر بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو شہر کی ترقی، مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر مکمل تعاون اور ساتھ چلنے اور ایم کیو ایم کے احتجاج میں بھی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ رات گئے گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں انیس قائم خانی، مصطفی کمال، ارشد وہرہ، شبیر قائم خانی، اشفاق منگی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب باخبرذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اورپاک سرزمین پارٹی کے انضمام کی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں