کراچی میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر
شیئر کریں
بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی میں سیاسی سرگرمیاں پورے عروج پرہیں ،جماعت اسلامی کل جلسہ عام کرنے جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی اتوارکوریلی نکالنے کااعلان کردیاہے ادھرایم کیوایم پاکستان بھی حلقہ بندیوں کے خلاف کل ریلی نکالنے جارہی ہے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اس سلسلے ایم کیوایم کے تمام دھڑے بھرپورشرکت پرآمادگی ظاہرکرچکے ہیں ،پیپلزپارٹی کی ریلی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتوار کو بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،سعید غنی نے کہا کہ آج اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اتوار کے روز بڑی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں پیپلز پارٹی کے کارکن، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والیامیدوار شامل ہوں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ریلی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ ہو گا، جس سے ثابت ہوجائے گا کہ کراچی شہرمیں کس جماعت کی اکثریت ہے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے ماحول سازگار ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کی حرکتیں ایک جیسی ہیں۔