میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرد موسم، شدید بارش ،اسکولوں کے سینکڑوں طلبہ کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت

سرد موسم، شدید بارش ،اسکولوں کے سینکڑوں طلبہ کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کالے بلدیاتی قانون کے خلاف موسم شدید ہونے کے ساتھ دھرنے کے ماحول میں جوش و خروش اورہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنے کے شرکائ￿ کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،گزشتہ روز صبح سے بارش کے باوجود شہر بھر سے مختلف اسکولوں کے ہزاروں طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اورنیشنل لیبر فیڈریشن ،اسلامک لائرز موومنٹ،آباد ،اقلیتی برادری سمیت کے پی کے ،صوبہ پنجاب اور اندرون سندھ سے مختلف وفود دھرنے میں شریک ہوتے رہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اسکولوں کے بچوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کے طلبہ قوم کامستقبل ہیں ، بد قسمتی ہے کہ سندھ حکومت نے صحت ،ٹرانسپورٹ سمیت تعلیم کے شعبے کو بھی مکمل برباد کردیا ہے ،کراچی کے شہری مہنگائی کے دور میں اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو نجی اسکولوں میں تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں ، سندھ حکومت کے زیر انتظام ہزاروں اسکول تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کی محرومی کی وجہ سے وڈیروں اور جاگیرداروں کی اوطاق اور اصطبل بنے ہوئے ہیں۔آج 7جنوری جمعہ کے دن امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دھرنے کے شرکائ￿ سے خصوصی خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،یہ دھرنا ایک بڑے تاریخی جلسے اور نئی تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صوبے میں بہترین صحت کی سہولیات کا مسلسل دعویٰ کرتے ہیں ،ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ اگر اندرون سندھ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہیں تو وہاں کے شہریوں کو معمولی بیماریوں کاعلاج بھی کروانے کے لیے کراچی کیوں بھیجا جاتا ہے ؟حقیقت یہ ہے کہ صوبائی وزراء کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ پر قبضہ کر کے پہلے سندھیوں اور ہاریوں کو محروم و محکوم بنایا اور اب کراچی پر قبضہ کر کے شہریوں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کراچی اور سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے ،آج کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا ساتواں دن ہے اور قانون واپس لینے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا سرے سے کوئی بندوبست ہی موجود نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں