میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیاگیا،احسن اقبال

اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیاگیا،احسن اقبال

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ اقتدار پر ہیں فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر فارن فنڈنگ کیس میں کلین چٹ لینا چاہتا ہے،عمران خان کا ایک ایک دن وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنا نظام عدل پر بہت بڑا قرض اور سوال ہے،سپریم کورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ان کے عہدے سے الگ کرے،فارن فنڈنگ کیس کی آزادادنہ تحقیقات کرائے،نواز شریف کی واپسی پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے،ہم ووٹ کی طاقت اور آئین پر یقین رکھتے ہیں،شکر گزار ہوں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہ انہوں نے واضح کردیا کہ ہمارے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے۔ہماری ڈیل 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہے۔ڈیل کون کررہا ہے جواب ڈیل کرنے والا دے گا۔ہم ڈیل کے سودے سے واقف نہیں۔منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔وہ جمعرات کوآئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سامنے اسٹیٹ بینک کے نئے قوانین کے حوالے خلاف میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ان کے ہمراہ سابق وزیرخزانہ اورمسلم لیگ( ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل، خواجہ طارق نذیراور دیگر بھی موجود تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے سامنے قوم کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا قیام قائد اعظم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔قائد اعظم نے اسے پاکستان کی خودمختاری کی علامت بنایا۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ سے بننے والی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر مالی خود مختاری کو گروی رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔ہر پاکستانی ملک کی مالی خود مختاری کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہر محب وطن عمران نیازی کا ہاتھ پکڑے۔عمران نیازی اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا سودا نہ کرے۔موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔اس نااہل حکومت نے تین سال میں تمام معاشی اشاریے تباہ کردیئے۔ملک کو دیوالیہ کردیاہے۔اپنی حکومت بچانے اور کچھ مہینوں کا سہارا لینے کے لیے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب نئی قانون سازی کے بعد ملک دو اقتدار ہوجائیں گے۔منتخب وزیر اعظم پارلیمان کو جواب دہ ہوگا۔ غیر منتخب مالیاتی وزیر اعظم گورنر اسٹیٹ بینک کسی کو جواب دہ نہیں ہوگا وہ آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔یہ ایجنڈا ان لوگوں کا ہے جنہوں نے فارن فنڈنگ سے عمران خان کو ملک پر مسلط کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایمانداری کا میک اپ کررکھا تھا۔فارن فنڈنگ کا میک اپ اترا تو پاکستان دشمن لابی سے فنڈنگ لینے کا چہرہ سامنے آیا۔انہوں نے نیٹو کے کنٹریکٹر سے بھی چندے لیے۔کنٹریکٹرز سے بڑے بڑے ہوٹل بنوانے کے وعدے کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو برطرفی کردیا گیا کہ اس نے دس ہزار تنخواہ نہیں لی۔جس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے چندے میں غبن کیا۔ الیکشن کمیشن کو غلط اسٹیٹمنٹ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں