ہیرو ٹاورز شاپنگ مال تعمیرات میں سیپا قوانین کی سنگین خلاف ورزی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی تعمیرات میں تحفظ ماحولیات قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور این او سی نہ ہونے کا انکشاف، سیپا حیدرآباد ریجن کی مانٹرینگ ٹیم سائٹ پر پہنچ گئی، نوٹس، ہیرو ٹاورز سمیت تعمیر ہونے والی 12 بلند عمارتوں کو نوٹسز جاری کئے، رینجنل ڈائریکٹر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے آٹو بھان روڈ پر زیر تعمیر ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میں ماحولیاتی آلودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والے معلومات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کی مانٹرنگ ٹیم نے ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی سائٹ کا دورہ کرکے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ہیرو گروپ کو نوٹس جاری کردیا ہے، ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ہیرو ٹاورز شاپنگ مال نے سیپا سے این او سی ہی نہیں لی ہے، ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ(سیپا) ریجن حیدرآباد کی مانیٹرنگ ٹیم نے حیدرآباد سائٹ ایریا اور اس کے گردنواع میں تعمیر رہائشی وتجارتی منصوبوں کے خلاف سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحولیات 2014 کی دفعہ 17 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انھیں نوٹس جاری کئے، جبکہ افسران کے مطابق ماحولیاتی قانون کے برخلاف بدستور تعمیرات جاری رکھنے والے منصوبوں کے خلاف ماحولیاتی قانون 2014 کے تحت قانونی چارہ جوہی بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر سیپا کے رینجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہیرو ٹاورز شاپنگ مال سمیت زیر تعمیر 12 بلند و بالا عمارتوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، مزید اسکروٹنی جاری ہے۔