میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ مچھ ،کراچی میں 12 مقامات پر احتجاجی دھرن سڑکیں بند،ٹریفک جام

سانحہ مچھ ،کراچی میں 12 مقامات پر احتجاجی دھرن سڑکیں بند،ٹریفک جام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مچھ واقعے کے خلاف شہرقائد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی کے 12 سے زائد مقامات پراحتجاجی دھرنا جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرجب کہ عوام کوشدید پریشانی اوراذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شعیہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلیمین اورامامیہ اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن سمیت دیگرشعیہ تنظیموں کی جانب سے بدھ کو شہرکے 12 سے زائد مقامات احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں نمائش چورنگی، نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ سفاری پارک ، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاون، گلستان جوہرکامران چورنگی، شارع فیصل ناتھا خان، کالونی گیٹ نمبر5 ، ملیر15 ،قائد آباد ،شاہ فیصل کالونی ،نارتھ کراچی پاورہاوس چورنگی، سرجانی خدا کی بستی اور ناظم آباد نمبر1 چورنگی شامل ہیں،احتجاجی دھرنے میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں بینئرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھیں تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مچھ میں قتل کیے جانے والے افراد کے اہلخانہ کا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ان کے پاس آئیں اوراس سے اظہار ہمدردی کریں اوراس بات کی یقین دہائی کرائیں کہ 11 کان کنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ازجلد گرفتارکرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔دھرنوں کے باعث شہرکی اہم اور مصروف ترین شاہراہیں جن میں ایم اے جناح روڈ ،شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے ،ابوالحسن اصفہانی روڈ پرٹریفک کی روانی معطل ہے ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کو 45 کانگریس سے گرومندر، سولجر بازارنمبر سے سولجر بازار تھانے کی جانب اور کیپری سینما سے صدر دواخانہ ، سوسائٹی سے آنے والی ٹریفک مزار قائد کے لوہے والے گیٹ واپس یوٹرن بھجیا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کی ابوالحسن اصفہانی روڈ کے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں جس کے باعث ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے الاصف اسکوائررینجرز چوکی کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں