میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کا پوتا قتل

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کا پوتا قتل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو کراچی میں قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زین علی آفندی کوبدھ کی صبح مزار قائد کے سامنے گھرمیں گھس کر قتل کیا گیا ، 5ملزمان رات 3بجکر 25منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور 55 منٹ تک گھر میں موجود رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں آئے تھے ، مسلح افراد نے زین آفندی کے چہرے پر3 گولیاں ماریں، گھر میں موجود ملازم کو رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی پر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں