میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زردای، فریال تالپور پر 22جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

آصف زردای، فریال تالپور پر 22جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زردای، ڈاکٹر فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر پارک لین ریفرنس میں آئندہ سماعت پر 22جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے تمام ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زردار ی اور دیگر ملزمان کے خلا ف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔بیماری کے باعث آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ آصف زرداری کے وکیل سینیٹر فاروق حمید نائیک کی جانب سے اپنے مئوکل کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور مئوقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کا کراچی میں علاج جاری ہے اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں مزید (9) ملزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پانچ ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔عدالت نے پارک لین ریفرنس کے تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22جنوری کو طلب کر لیا ہے ۔عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور،انور مجید، عبدلغنی مجید،نمرمجید، حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں