میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کی رکن، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں

ن لیگ کی رکن، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمیدغلطی سے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔ سیکورٹی عملہ نے مائزہ حمید کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر پانچ میں ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مائزہ حمید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے ۔ اس پر مائزہ حمید مسکراتے ہوئے کمرہ نمبر پانچ کی جانب روانہ ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں