متحدہ کی حوالگی ، وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب
ویب ڈیسک
پیر, ۷ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے بانی کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)بھی شرکت کریں گے ۔مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ اور وزارت قانون اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکام بھی شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے لیے انٹرپول سے رابطے کی منظوری دی تھی۔