میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب قوانین میں ترامیم ،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

نیب قوانین میں ترامیم ،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان نیب قوانین میں ترامیم پر متفق نہ ہوسکے اور اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے ، گزشتہ دو ہفتوں سے نیب میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان کوئی بیٹھک نہ ہوسکی۔نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومتی کمیٹی میں وزیرقانون فروغ نسیم، ملیکا بخاری، علی محمد خان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ( ن)کے ایاز صادق اور زاہد حامد، پیپلزپارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترامیم کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں