اڈیالہ جیل، نواحی علاقہ ریڈزون قرار، سیکورٹی مزید سخت
شیئر کریں
حفاظت مزید مستحکم بنانے کیلئے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائیگا
داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ماہر عملے کو متعین کیا جائیگا
قیدیوں کی حفاظت کیلئے اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون قرار دیدیا گیا جبکہ اس کی حفاظت مزید مستحکم بنانے کے لیے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا۔اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں موجود تمام ساڑھے 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزراء اعظم نذیر اور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست کی جانب سے بھرپور ردعمل آئے گا۔


