میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے مالی سال کے دوران سندھ حکومت ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد خرچ کرسکی

نئے مالی سال کے دوران سندھ حکومت ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد خرچ کرسکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت نئے مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا صرف 15 فیصد خرچ کرسکی جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا صرف 31 فیصد خرچ ہوا ہے رواں مالی سال میں 4644 ترقیاتی منصوبوں پر چارسو تیرانوے ارب روپے مختص ہیں ان میں 173 ارب روپے اب تک جاری کردیئے گئے ہیں پانچ ماہ میں 102 ارب روپے خرچ کئے جاچکے سات ماہ میں 319 ارب روپے خرچ کرنے ہیں غیر ترقیاتی بجٹ 19 کھرب بارہ ارب روپے مختص ہے ان میں سے چھ کھرب تئیس ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں غیر ترقیاتی بجٹ میں تنخواہوں ، پنشن کی ادائیگی شامل ہے مختلف محکموں کو دی گئی سبسڈی بھی غیر ترقیاتی بجٹ میں شامل ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کی گرانٹ ، قرضوں پر سود کی ادائیگی غیر ترقیاتی اخراجات میں شامل ہیں بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی منتقلی ، سڑکوں و عمارتوں کی تعمیر مرمت بھی غیر ترقیاتی بجٹ میں شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں